عمران خان کو منی ٹریل دینا ہوگی ، بھاگنے نہیں دیں گے: مریم اورنگزیب 

04:40 PM, 21 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی کو کاروبار بنایا ہوا تھا۔ عوام سے سچ بولیں 20 فیصد پر چیزیں لے کر کروڑوں روپے میں بیچی گئیں ۔ 

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 18کروڑ روپے میں گھڑی فروخت کی۔ آپ کی تو اتنی انکم ہی نہیں تھی جتنا آپ نے ٹیکس دیا، منی ٹریل دیں ۔ پی ٹی آئی کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈھٹائی سے کہا جارہا ہے میرا تحفہ میری مرضی ۔ عوام کے سامنے سچ بولیں جو آپ بول نہیں سکتے۔ تحفہ آپ کا نہیں وزیراعظم کا ہوتا ہے اسے بیچ نہیں سکتے ۔توشہ خانہ بیت المال ہوتا ہے اسے بیچا نہیں جاسکتا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا گھڑی خریدنے کی 3 کروڑ کی منی ٹریل دے دیں۔ عمران خان آپ کو رسیدیں تو دینا ہوں گی آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ 

مزیدخبریں