بیونس آئرس: ارجنٹینا کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں کھڑی خاتون مسافر اچانک چکرا کر پٹری پر جا گری اور اسی دوران ٹرین بھی آگئی تاہم خاتون معجزانی طور پر محفوظ رہی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خوفناک مناظر نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔واقعہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پیش آیا جہاں ایک خاتون پلیٹ فارم پر ٹرین کا انتظار کررہی تھی کہ اچانک چکر آنے پر پٹری پر جا گری اور اسی دوران ٹرین بھی آگئی، خاتون کو ٹرین کی نیچے گرتا دیکھ کر پلیٹ فارم پر کھڑے دیگر مسافروں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے تاہم ان سب کی پریشانی اس وقت حیرت میں بدل گئی جب خاتون حادثے میں محفوظ رہی اور محض معمولی چوٹیں آئیں۔
https://twitter.com/DiamondLouX/status/1516535733044973575?s=20&t=faNxW34ZYCJtAXWw43CZkQ
بعد ازاں خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد متاثرہ خاتون کو ڈسچارج کر دیا گیا۔