وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اتحادی کو منالیا

02:24 PM, 21 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور آصف زرداری نے  بی این پی مینگل کو کابینہ کا حصہ بننے پر رضامند کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے 2 ارکان کابینہ کا حصہ ہوں گے،  آغا حسن بلوچ کو وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی اور بی این پی کے ہاشم نوٹزئی کو وزیرمملکت برائے توانائی بنایا جائے گا۔ بی این پی کے دونوں  وزرا کی حلف برداری آج شام کو ہو گی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے سرداراخترمینگل کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزراراناثنااللہ اورخواجہ سعدرفیق بھی  شریک تھے ۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سےمالامال ہے، بلوچ افرادی قوت ملک کاقیمتی اثاثہ ہے، حکومت بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائے گی۔ اخترمینگل نے بلوچستان کی ترقی کو ترجیحات میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا۔


دوسری جانب  ‎‏مسلم لیگ ق کے چودھری سالک کو بھی کابینہ میں شمولیت کی پیشکش کر دی گئی، ن لیگ کے جاوید لطیف بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں