طارق فاطمی جیسے بدنام زمانہ ایجنٹ سے خارجہ امور کا محکمہ واپس لینا درست فیصلہ ہے: فواد چوہدری

طارق فاطمی جیسے بدنام زمانہ ایجنٹ سے خارجہ امور کا محکمہ واپس لینا درست فیصلہ ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے طارق فاطمی سے خارجہ امور کا محکمہ واپس لینے کا فیصلہ درست قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’طارق فاطمی جیسے بدنام زمانہ ایجنٹ سے خارجہ امور کا محکمہ واپس لینا درست فیصلہ ہے، اسی اصول پر خواجہ آصف جیسے فوج دشمن شخص سے وزارت دفاع کا قلمدان واپس لیا جانا چاہئے، پاکستان کے شہیدوں اور غازیوں کے خاندان ایسے شخص کو دفاع کا محکمہ دینے پر شدید متفکر ہیں۔‘ 

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز طارق فاطمی کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور کیبنٹ ڈویژن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر طارق فاطمی کے بطور معاون خصوصی تعیناتی کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا۔ 
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وہ اس سے قبل 2013ءسے 2017ءمیں بھی اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے ہیں جبکہ وہ امریکہ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں