اسلام آباد: حکومت نے طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق طارق فاطمی سے وزیراعظم شہباز شریف نے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا ہے۔وزیر اعظم نے گزشتہ روز طارق فاطمی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کی تھی ۔طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے،تاہم خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لی گئی ہے۔
شہباز شریف حکومت کی جانب سے طارق فاطمی کو گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا قلمدان سونپا گیا تھا۔