زاہد اکرم درانی نے بطور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا

11:56 AM, 21 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زاہد اکرم درانی نے بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بدع اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد انہوں نے ایوان میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کای۔ 
زاہد اکرم درانی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے زہد اکرم درانی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر ایوان کا مشکور ہوں۔ میں نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا اور آئین کیلئے جنگ لڑی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے جو شخص اس کرسی پر بیٹھا تھا پوری قوم کے نظریں تھیں لیکن سابق ڈپٹی سپیکر نے آئین کے ساتھ جو کچھ کیا، اس سے اس کرسی کا مورال ڈاؤن ہوا۔ 

مزیدخبریں