لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے جلد رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں کوچ عمر رشید نے محمدحسنین کے ساتھ کام کیا جس کے بعد ان کے باؤلنگ ایکشن میں خاصی بہتری آئی ہے۔ محمد حسنین کے ٹیسٹ لاہورمیں آئی سی سی کی منظورشدہ بائیومکینک لیبارٹری سے کرائے گئے جبکہ باضابطہ طورپرٹیسٹ کرانے کیلئے آئی سی سی کوخط لکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میںسڈنی تھنڈرزکی نمائندگی کرتے ہوئے ایک میچ کھیلنے کے دوران رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد فاسٹ باؤلر نے لاہور کی لیب میں ٹیسٹ کرایا اور جس کے بعد ان کا ؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار پایا تھا۔