سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر نیا ریکارڈ بنا لیا

11:29 AM, 21 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر اسپیس پر خطاب کے دوران نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔


تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد  عمران خان نے عوامی رابطہ مہم کا زور و شور سے آغاز کر رکھا ہے، جہاں ایک طرف  ملک کے بڑے شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے وہیں دوسری جانب  عمران خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر اسپیس پر عوام سے خطاب بھی کیا جس پر سابق وزیراعظم نے تعداد کے حوالے سے ٹوئٹر اسپیس پر  نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل ٹوئٹر اسپیس پر اتنی بڑی تعداد میں صارفین کسی بھی اسپیس کا حصہ نہیں بنے ۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔عمران خان کا لائیو سیشن ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ 

https://twitter.com/PTIofficial/status/1516882633279557633?s=20&t=gflufKw8FFWuw_uIFpngCg

مزیدخبریں