اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو ذاتی طور پرعمران خان کی سیکیورٹی امورکی نگرانی کرنے اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز کو لکھے گئے ہنگامی خط میں سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا جبکہ وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ہنگامی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ملک بھر میں جہاں بھی جائیں ان کی سیکیورٹی کویقینی بنایا جائے، عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگرضروری سیکیورٹی اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعظم کا عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم
10:54 AM, 21 Apr, 2022