کراچی: رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عامر لیاقت کی اپنی اہلیہ دانیہ کے ہمراہ نئی ٹک ٹاک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی دانیہ شاہ کے ساتھ نئی ٹک ٹاک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک ہندی فلم کے ڈائیلاگ پر ڈبنگ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عامرلیاقت نے سیدہ طوبیٰ سے علیحدگی کے بعد رواں برس فروری میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ سے تیسری شادی کی تھی۔جس کے بعد ان کی اپنی اہلیہ دانیہ کیساتھ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو کے خوب چرچے ہوئے تھے تاہم اب ایک اور نئی ٹک ٹاک ویڈیو مقبول ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت نے کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے کی وجہ بھی بتائی اور کہا کہ نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کیلئے ان سے شادی کرتا ہوں۔
عامر لیاقت نے انسٹا گرام سٹوری پر اپنی ایک پوسٹ میں کم عمر لڑکیوں سے شادی کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ آئی بی اے، لمز اوربیکن ہاؤس کی لڑکیاں میرے پیار میں پاگل ہیں، اور ان میں بہت سی لڑکیاں ہیں جو ان سے شادی کی خواہشمند ہیں کیونکہ وہ ایک حلال رشتہ چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسی لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کے لیے شادی کرتے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایک اسلامی اسکالر کی حیثیت سے اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ ایک حلال رشتے کوترجیح دوں۔