ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا شادی سے پہلے ہی امید سے ہو گئیں

08:20 AM, 21 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والی سابق عالمی نمبرون ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا  شادی سے قبل ہی اُمید سے ہوگئیں اور جلد ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، اس بات کا اعلان انہوں نے اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔

 ماریہ شراپوا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پراپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پراپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا ، ٹینس اسٹار نے  گزشتہ  سال دسمبر 2021میں برطانوی بزنس مین سے منگنی کی تھی اور اب ان کے ہاں شادی سے پہلے ہی بچے کی  پیدائش متوقع ہے۔

 

 ماریہ شراپوا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’یہ ان کی زندگی کی قیمتی شروعات ہے۔ ‘


یاد رہے کہ ماریہ شراپوا 5 مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن رہی ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے اپنے بہترین کھیل سے اپنےمداحوں کو  بے حد متاثر کیا۔انہوں نے دو برس قبل فروری 2020 میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں