کیرون پولارڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

07:25 AM, 21 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

جمیکا: ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈ کرکٹر کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق 34 سالہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

کیرون پولارڈ نے 15 سال ویسٹ انڈین ٹیم کی نمائندگی کی اور کئی میچوں میں اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ، پولارڈ ویسٹ انڈیز کی ونن ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپستان بھی تھے ۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں  123 ون ڈے میچز اور 101 ٹی 20  میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

مزیدخبریں