ضلع خیبرمیں چارڈاکوں نجی بینک سے 48 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے

03:23 PM, 21 Apr, 2021

ضلع خیبرمیں چارڈاکوں نےنجی بینک سے 48 لاکھ روپے  لوٹ کر فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق باڑہ بازارمیں چارمسلح ڈاکوں نجی بینک میں داخل ہوگئے۔سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا اورعملہ کو یرغمال بناکر 48 لاکھ روپے لوٹ لئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو  دو موٹرسائیکل کےذریعے بینک آئے۔ پولیس کواطلاع ملتے ہی باڑہ بازارکے تمام داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کرلی ہے۔ڈی پی او وسیم ریاض کے مطابق ٹارگٹ آپریشن بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ دوماہ قبل بھی ڈاکوں نے اسی بینک کو لوٹ لیاتھا۔

مزیدخبریں