نوشہرہ : وزیراعظم عمران خان کا جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ معاشرے کی پہچان تب ہوتی ہے کہ اس کا کمزور طبقہ کیسے رہتاہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا، کرپٹ لوگ آپس میں گٹھ جوڑ کرلیتےہیں، شوگر مافیا پیسہ بناتا ہے ٹیکس بھی نہیں دیتا ہے ۔
نوشہرہ میں جلو زئی ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے واضح کردیا، قانون کی بالادستی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،معاشرے کی پہچان غریب طبقے سے ہوتی ہے،ملک میں پہلی بار کم آمدنی والے طبقے کی ترقی کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریاست نے فیصلہ کیا پیسہ ہو یا نہ ہو،کمزور کو اوپر اٹھانا ہے،طاقتور سمجھتا ہے کہ وہ ڈاکے بھی مارے تو کوئی اسے نہ پکڑے ۔ طاقتور پی ڈی ایم جیسے اتحاد بناتا ہے۔
شوگر مافیا کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ شوگر مافیا پیسہ بناتا ہے ٹیکس بھی نہیں دیتا ہے ۔ شوگر مافیا بھی قانون کے تابع ہونا نہیں چاہتا ۔ قوم پیسہ نہ ہونے سے غریب نہیں ہوتی ہے ۔ بلکہ قانون کی بالادستی کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا ۔
وزیراعظم کا مزید کہناتھاکہ ماضی میں کبھی کسی نے کمزور طبقے کےلیے نہیں سوچاغریب طبقے کو سب سے بڑا خوف ہوتا ہے کہ سر پر چھت نہ ہو۔
ہمارے پیسے لوگ رجسٹرڈ ہیں جو گھر چاہتے ہیں۔
امیر ترین ملک بھی اپنے لوگوں کو گھر بنا کر نہیں دے سکتےلیکن ہماری حکومت ہر گھر پر 3لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور پختونخوا حکومت مل کر کام کررہی ہے۔
لوگوں کو بینکوں سے 3فیصد مارک اپ دینا پڑے گا،یہ علاقہ 9ہزار 800کنال پر مشمل ہے،شہر پھیلتے جارہے ہیں، کھانے کا مسئلہ ہورہاہے،
اب ضرورت ہے کہ اونچی عمارتیں بنائی جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ زرعی اراضی تیزی سے کم ہورہی ہے،قانون بنانے میں وقت لگا، اب بینک قرضے دے رہے ہیں۔
بینک سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی رہنمائی کریں،امیر ترین ملک بھی سارے شہریوں کو صحت انشورنس نہیں دے سکتے، جب گھر میں بیماری ہو اور پیسہ نہ ہوتو یہ سب سے بڑی بے بسی ہوتی ہے۔
ہیلتھ کارڈ اور جدید ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعظم کا کہناتھاکہ لوگوں کو اسپتال بنانے کےلیے سستی زمین دیں گے۔ہیلتھ کارڈ کے ساتھ پناہ گاہ غریب کے لیے بہت سہولت ہے۔پناہ گا ہ میں رہ کر پیسہ بچا کر لوگ پیسے گھروں کو بیچتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انسانیت تھی،جو بھی قوم ریاست مدینہ کے اصول پر چلیں گی،اوپر آجائیں گیں ۔