امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس نے 15 سالہ سیاہ فارم لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

01:25 PM, 21 Apr, 2021

اوہایئو : امریکی ریاست اوہائیو میں  پولیس نے 15 سالہ سیاہ  فارم  لڑکی  کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق  سیاہ فام لڑکی کی شناخت' ماکھیہ برائنٹ 'کے نام سے ہوئی ہے اور پولیس کےابتدائی بیان کے مطابق  مطابق   لڑکی  دو افراد پر  چاقو سے  حملہ  کر رہی تھی ۔تاہم  اوہائیو  کے  کریمنل انویسٹیگیشن  ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے  واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ  سیاہ فام جارج فلایڈ کے قتل میں ملوث   پولیس  اہلکار کو  گزشتہ روز ہی  قتل کا مجرم   قرار دے دیا گیا  ہے ۔  جیوری کے مطابق، پولیس اہلکار  پر قتل کے تینوں الزامات ثابت ہوئے ہیں اور پولیس اہلکار ڈیرک شاون  کو عدالت سے ہی حراست میں لے لیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد سیاہ فام جارج فلائیڈ کی فیملی نے اطمینان کا سانس لیا ہے ۔جارج فلائیڈ قتل کیس کی سماعت مسلسل   3 ہفتے ہوئی تھی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں سفیدفام    پولیس اہلکارنے   دوران گرفتاری جارج فلائیڈ کو قتل کیا تھا۔اس قتل کے بعد پور ے امریکہ میں مظاہروں کا ناختم ہونے والا سلسلہ چل نکلا تھا ، جس کے بعد حکومتی سطح پر اس کیس کی تحقیقات کی گئی ۔


متاثرہ خاندان فیصلے پر خوش ہیں اور کہا  ہے کہ انھیں دوبارہ زندگی ملی ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کاجارج فلائیڈ کے اہلخانہ کو ٹیلی فون  پر مبارکباد دی اورکہا کہ نسل  پرستی ہماری قوم کی روح پربدنماداغ ہے۔

مزیدخبریں