ماہ صیام میں دوپہر یا افطار سے قبل یا بعد میں سر درد سے کیسے چھٹکارا پائیں

11:44 AM, 21 Apr, 2021

لاہور  : ماہ صیام میں  دوپہر یا افطار سے قبل یا بعد میں سر درد کی شکایت کی وجوہات کا پتہ چلا لیا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ایسے میں کئی لوگ چائے  یا دوا کا استعمال کرتے ہیں۔


روزے میں سردرد ہوتا کیوں ہے ؟  کیا  ایسے میں کیفین یا سردرد کی گولی کا استعمال درست ہے ؟ 
ڈاکٹر عدیل نے نیو نیوز سے گفتگو میں مسئلے کا حل بتا دیا ہے  ڈاکٹر عدیل کا کہناہے کہ  ایسا عموماً رمضان المبارک میں معمولات کی تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے  یا  پھر ایسے کیسز ہوتے ہیں جو سگریٹ یا کافی وغیرہ کے عادی ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر عدیل نے تجویز کیا ہے کہ ماہ رمضان میں پانی کا زیادہ استعمال رکھناچاہئے، صرف چائے کافی یا ادویات کا سہارا لینا کافی نہیں ہے ۔
ڈاکٹر عدیل نے  مزید بتایا کہ ایسے افراد جن کو رمضان کے علاوہ بھی سر درد کی شکایت رہتی ہے ،انہیں چاہئے کہ وہ ڈاکٹر کی تجویز کی گئی ادویات کا استعمال جاری رکھنا چاہئے۔

مزیدخبریں