ملکہ غزل اقبال بانو کو مداحوں سے جدا ہوئے12برس بیت گئے

11:01 AM, 21 Apr, 2021

لاہور : صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف   گلوکارہ  ملکہ غزل اقبال بانو کو مداحوں سے جدا ہوئے12برس بیت گئے  ہیں ۔

دلوں کو چھو لینے والی آواز کی مالکہ معروف ترین گلو کارہ اقبال بانو جب گاتیں تو دنیا جیسے رک سی جاتی تھی ،  انکی خوبصورت پر اثر  گونج دارآواز آج بھی اسی  تاثیر کے ساتھ     دل کو چھو لیتی ہے ۔

انہوں نے اپنی گلوکاری کے دور میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو ادب ، شاعری اور موسیقی سے لگائو رکھنے والوں کے لیے شاندار گانے گائے ۔ جو ان کی پہچان بن گئے ۔ 

اس میں " ہم دیکھیں گے " دشت تنہائی میں " اور پائل میں گیت ہیں چھن چھن کے ، ایسے گیت ہیں جنہوں نے عہدماضی اور عہد حاضر میں موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں  کو ایک پل کے رک کر سننے کو پابند کیا ہے ۔ 

اقبال بانو بھار ت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئی تھیں ۔ اپنے عہد کی معروف ترین گلوکارہ 21 اپریل 2009 کو جہان فانی سے کوچ کرگئیں ۔ 

اقبال بانو پاکستان کے ایک غزل گائیک تھے۔ وہ اپنی نیم کلاسیکی اردو غزل کے گانوں اور کلاسیکی انگوٹھے کے لئے جانا جاتا تھا ، لیکن 1950 کی فلموں میں سننے میں آسانی سے نمبر بھی گاتا تھا۔

اقبال بانو کے نمایاں کام میں انھیں اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی غزلیں گانا بھی شامل ہیں.

مزیدخبریں