دنیا بھر میں ایک ہفتے میں پانچ اعشاریہ دو ملین سے زائد کورونا وائرس کے کیسز

ایک ہفتے میں پانچ اعشاریہ دو ملین سے زائد کورونا وائرس کے کیسز ، عالمی ادارصحت نے خبردار کردیا

نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ وبا کے کیسز لگاتار آٹھ ہفتے سے خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں ۔

ڈی جی ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس کہتے ہیں گزشتہ ہفتے 5.2 ملین سے زائد نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ، انہوں نے کہا کہ نوجوان بھی وباء کی زد میں آرہے ہیں ، 25 سے 59 سال کے افراد میں انفیکشن کی شرح خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے ۔

دنیا کے بیشتر ملکوں میں وبا کے حملوں میں تیزی آئی ہے ، بھارت میں وباء کا پھیلاؤ شدت اختیار کرگیا ، ایک دن میں نئے کیسز کی تعداد دو لاکھ چورانوے ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ، اب تک ایک لاکھ بیاسی ہزار پانچ سے زائد اموات ہوچکی ہیں ۔

بھارت میں عالمی وبا کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد چودہ کروڑ پینتیس لاکھ تینتالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ تیس لاکھ ستاون ہزار پانچ سو چھیالیس افراد وبا کے ہاتھوں موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ بارہ کروڑ اٹھارہ لاکھ چھیانوے ہزار سے زائد وبا کو شکست دیکر صحتیاب ہوچکے ہیں ۔