ہرارے : قومی آل رؤا نڈ ر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ ہم ٹی 20 اور ٹیسٹ میں بھی اچھا کھیلیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہناہے کہ ہماری ٹیم میں اعتماد ہے ، اور ہم ٹی 20 اور ٹیسٹ میں بھی اچھا کر یں، کپتان با بر اعظم نے اعتماد دیا جس کی وجہ سے بو لنگ میں کا ر گر دگی اچھی ہو ئی، ٹیم کا مو را ل بلند ہے۔
واضح رہے کہ پا کستان بمقا بلہ زمبا بوے کے درمیا ن تین ٹی 20 میچو ں پر مشتمل سیر یز کا پہلا میچ آج ہر ارے میں کھیلا جا ئے گا ، ٹی 20 سیر یز کی ٹر افی کی بھی رو نما ئی کر دی گئی ہے ۔
شا ہین اپنے نئے محا ذ کے لیے تیا ر ہوگئے ہیں ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں مکمل ہوچکی ہیں ۔شاہینوں نے دو سرے روز ہرارے کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ میں خامیاں دور کیں ۔
گرین شرٹس آج زمبابوے کے خلاف سیریز کااپنا پہلا ٹی 20 میچ آج ہرارے میں کھیلے گی ۔ اس ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی۔جس میں بابر اعظم اور سین ولیمز نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا ۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج 2 بجے کھیلا جائے گا ، کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کو تیز ترین دو ہزار رنز بنانے کے لئے 60 رنز درکار ہیں ۔
آج کے میچ کے لیے شاہینوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیااور کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ میں خامیاں دور کیں ۔