گوادر پورٹ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے آپریشنل کر دیاگیا

05:40 PM, 21 Apr, 2020

اسلام آباد: حکومت نے گوادر پورٹ کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے آپریشنل کر دیا، گوادر پورٹ کو پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے 2010 کے تحت آپریشنل کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورٹ آپریشنل ہونے سے بزنس کمیونٹی اور شپنگ انڈسٹری کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے، اب افغانستان کو چینی، گندم اور کھاد کے ٹرکوں کی اجازت ہوگی اور مکمل بند ٹرکوں کے کھیپ کو افغانستان جانے کی اجازت ہوگی۔

عبدالرزاق داؤد  نے کہا کہ افغانستان کو 16 ہزار ٹن ڈے اے پی اور عالمی ادارہ خوراک کے 5 لاکھ ٹن گندم کے کارگوز آئندہ ماہ پہنچیں گے، اس کے ساتھ ساتھ اب گوادر پورٹ پر چینی جہاز بھی آف لوڈ ہوسکیں گے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ اس پیش رفت سے گوادر اور متعلقہ شاہراوں پر کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزیدخبریں