دبئی میں پاکستانی قونصل خانے نے ٹکٹ کاؤنٹر بند کر دیا

05:19 PM, 21 Apr, 2020

دبئی: دبئی میں واقع  پاکستان قونصل خانے نے ٹکٹ کاؤنٹر بند کردیا۔ مہنگے ٹکٹوں کی فروخت کے باعث  وطن واپس آنے والے پاکستانی سراپا احتجاج ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ  دبئی میں پاکستان آنے والے مسافروں کو مہنگے ٹکٹس فروخت کیے جارہے ہیں  جس پر مسافروں نے پاکستان قونصل خانے کے باہر گزشتہ روز احتجاج کیا۔

منہگے ٹکٹوں کی فروخت پر مشتعل افراد کی پاکستانی سفارتی کے عملے سے تکرار بھی ہوئی اور  جس سے شدید بد نظمی پیدا ہوگئی۔پاکستانیوں کا شکوہ ہے کہ ٹکٹ اتنے مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں جو قوت خرید سے باہر ہیں۔

دبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے اور شہریوں کے درمیان بدنظمی کے بعد قونصل خانے نے ٹکٹ کاؤنٹر بند کردیا۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی اورعلاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے لیکن حکومت نے پروازوں کی بندش کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کچھ غیر ملکی پروازیں خصوصی طور پر چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

مزیدخبریں