72 سال میں ملک کا اتنا نقصان نہیں ہو اجو عمرا ن خان نے 9مہینے میں کیا ہے، مریم اورنگزیب

07:58 PM, 21 Apr, 2019

اسلام آباد :مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چور چور، ڈاکو ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا، لوگوں کو روٹی،روزگاراور گھر چاہیے۔ تمام اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال دیں لیکن لوگوں کو روٹی، 50لاکھ گھر ، ایک کڑوڑ نوکریاں  دیں ۔

تفصیلات کے مطابق ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص جیسی تقریر  تھی ۔ خالی برتن صرف شور مچا سکتا ہے ،شہباز شریف کےگھروں کے منصوبے کوبلوچستان تک پہنچانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کر کہ کہا کہ  آپ کی حکومت کھڑی کب ہوئی تھی جو کوئی کوئی گرائے گا ؟ زبان، نااہلی اور نالائقی سے حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی چور چور، ڈاکو ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا، لوگوں کو روٹی،روزگاراور گھر چاہیے۔ تمام اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال دیں لیکن لوگوں کو روٹی، 50لاکھ گھر ، ایک کڑوڑ نوکریاں  تو دیں ۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ بیس سال سےوزیر اعظم  قوم کو صرف مسائل بتا رہے لیکن خود اتنے نالائق ہیں کہ9ماہ میں ایک بھی مسئلہ نہیں حل کیا اور نہ کوئی حل بتا سکے۔   72 سال میں ملک اتنا نہیں ڈوبا اور نہ اتنا نقصان ہو اجو آپ نے9مہینے میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی قرضہ 11000 میگاواٹ بجلی، 1800 کلو میٹر موٹر وےپر لگا اس کے ساتھ ساتھ   صحت و تعلیم کے منصوبے لگانے اور  دہشتگردی ختم کرنےمیں صرف ہوا جبکہ موجودہ حکومت کے  صرف ۹ مہینوں میں ملکی قرضہ 30ہزارارب ہو گیا انہوں سوال کیا کہ  یومیہ 14 ارب روپے قرضہ جو حکومت  لےرہی ہے  وہ کس کی جیب میں جا رہا ہے؟ جن کو آپ چور کہہ رہے ہیں اُن کی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی آپ کی حکومت کے نوماہ میں مہنگائی دس فیصد ہوگئی ہے۔ 

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ وزیر اعظم کے سیاسی انتقام، بغض کایہ عالم ہے کہ کوئٹہ سانحہ کےشہیدوں کاذکرتک نہیں کیا۔  شہداکے گھر میں کھڑے ہوکر سیاسی انتقام،بغض انااورتکبر سےبھری تقریرکی، شہیدوں کا ذکر نہ کرکے آپ نے ثابت کیا کہ آپ کو عوام اور انکے درد کا کتنا احساس ہے ؟

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا کپتان ہے جو کہتا ہے مخالف ٹیم کی وجہ سے میں میچ ہار گیا ہوں؟ میچ اس لیےہار رہے ہیں کہ آپ نالائق ہیں، دوسری ٹیم آپ سےبہتر اورلائق تھی،کان کھول کر سن لیں کہ آپ کی حکومت اس قابل نہیں کہ اسےگرایاجائے آپ کی حکومت ہر لحاظ سے گری ہوئی حکومت ہے۔ 

مزیدخبریں