سری لنکا کا دارلحکومت کولمبو  دھماکوں سے گونج اٹھا ، 200 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی

04:49 PM, 21 Apr, 2019

کولمبو:سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو  میں 8 مقامات پر دھماکوں کے نتیجے میں‌ 200 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہو گئے جن میں‌ 5 پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں.

 

تفصیلات کے مطابق ،سری لنکا کا دارالحکومت کولمبو  دھماکوں سے گونج اٹھا، دہشت گردوں نے کولمبو کو خون سے نہلا دیا، یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکے جن میں تین چرچ اور تین ہوٹل سمیت 8 مقامات  شامل ہیں ، دھماکے ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے۔سری لنکن صدر نے ملک میں 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ دارالحکومت کولمبو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

 

 حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے لیا، شدید زخمیوں کا علاج ہسپتال میں جاری ہے جبکہ مرنے والوں میں برطانوی اور امریکی شہریوں سمیت بیرون ممالک سے آئے سیاح بھی شامل ہیں۔دھماکوں میں 5 پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

 

 

 

مزیدخبریں