لاہور : میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے ان کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عائشہ گلالئی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مزید خواتین نے خاموشی توڑی اور جنسی ہراسگی کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی ہراساں کرنے والوں کے نام منظر عام پر لائے جانے چاہئیں اور انہیں بے عزت کیا جانا چاہیے، معتوب متاثرہ فریق کو نہیں بلکہ دست دراز کو کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 52 فیصد خواتین کی عزت اور ناموس ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہیں ملکی ترقی میں مثبت کردار دیا جانا چاہیے۔