میں پرویز مشرف نہیں جو ملک سے بھاگ جائوں گا، قوم انتخابات کو ریفرنڈم سمجھے:نواز شریف

08:55 PM, 21 Apr, 2018

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشرف اور مجھ میں بہت فرق ہے ، نگران حکومت ایسی ہونی چاہئے جو قانون کے مطابق کام کرے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اور مجھ میں بہت فرق ہے ، میں پرویز مشرف نہیں جو ملک سے بھاگ جائوں گا۔

انھوں نے کہا کہ قوم انتخابات کو ریفرنڈم کی طرح لے ، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں ۔

مزیدخبریں