سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا

08:38 PM, 21 Apr, 2018

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کی 80 کنال اراضی حکومت کو کیوں دی ؟ سپریم کورٹ نے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو جامعہ کی 80 کنال اراضی دینے کا فیصلہ بھی معطل کر دیا اور سنڈیکیٹ ممبران کو طلب کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹر تقی زاہد بٹ کو پنجاب یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر لگائے جانے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کی اسی کنال اراضی حکومت کو دینے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا زاکر کوعہدے سے ہٹا کر سینئر ترین پروفیسر کو عبوری وی سی تعینات کرنے کا حکم دےدیا.

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کےعلم میں ہے یہ زمین اورنج لائن منصوبے کیلئے فراہم کی گئی ۔ عدالت نے زمین فراہم کرنے والے سنڈیکیٹ ممبران کو بھی طلب کر لیا۔

ادھر سپریم کورٹ نے سرچ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں بہترین امیدوار کو وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

چیف جسٹس کہتے ہیں امید ہے حکومت بہترین امیدوار کو نیا وائس چانسلر تعینات کریگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر تقی زاہد بٹ کو پنجاب یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر تعینات کیے جانے کے واضح امکانات ہیں ، ڈاکٹر تقی زاہد بٹ یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ہیں۔

مزیدخبریں