اسلام آباد: پاکستانی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مجھے بھی کیرئیر کے دوران کئی مرتبہ جنسی ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں کہ میں اس کا اظہار کرسکوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ایسا ہر فیلڈ میں ہوتا ہے، صرف شوبز میں ہی نہیں بلکہ مختلف شعبوں میں عورتوں کو حراساں کیا جاتا ہے۔ مجھے ذاتی طور پر بھی اس تجربے سے گزرنا پڑا اور مجھے بھی کیرئیر کے دوران کئی مرتبہ جنسی ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں کہ میں اس کا اظہار کرسکوں، ہوسکتا ہے کہ کبھی مجھ میں اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراساں کے اظہار کے لئے ہمت پیدا ہو جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کو امریکی ائیر پورٹ پر جگ ہنسائی کے بعد کامن ویلتھ میں بھی رسوائی کا سامنا
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے میشا شفیع کے الزام کی سچائی بارے تو پتہ نہیں لیکن یہ حقیقت ہے، ایسا بالکل ہوسکتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فاروق ستار پیش نہ ہوئے تو جیل بھیج دیں گے: انسداد دہشت گردی عدالت
واضح رہے کہ یہ انکشاف انہوں نے ایسے موقع پر کیا جب میشا شفیع نے ایک دن پہلے ہی علی ظفر پر جنسیہراسمنٹ کا الزام لگایا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں