شاہد خاقان عباسی کو امریکی ائیر پورٹ پر جگ ہنسائی کے بعد کامن ویلتھ میں بھی رسوائی کا سامنا

06:14 PM, 21 Apr, 2018

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کامن ویلتھ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن) ٹویٹر پر آمنے سامنے آگئے۔

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پہلے قوم کی امریکہ کے ائیر پورٹ پر جگ ہنسائی کرائی۔ وزیر اعظم کامن ویلتھ میں ایک کونے میں دھبک کر رہ گئے۔ بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو احساس ہونا چاہیے وہ عام شخص نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر بطور شاہد خاقان عباسی ان کے ساتھ یہ سلوک ہو تو ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستانی قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں، اگر وزیر داخلہ کی حروف تہجی والی فضول منطق مان لی جائے تو کینیڈا کا وزیر اعظم مودی سے پیچھے کیوں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف کل وطن واپس پہنچیں گے
 شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بہت نیچے لے آئی ہے۔ شریفوں اور ان کے درباریوں کی ناکام خارجہ پالیسی اور فیل ڈپلومیسی کی وجہ سے پاکستان کو دنیا میں رسوائی کا سامنا ہے۔ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے پاکستانی قوم کا وقار پوری دنیا میں کم ہوا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: فاروق ستار پیش نہ ہوئے تو جیل بھیج دیں گے: انسداد دہشت گردی عدالت
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں