اسلام آباد:چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ چرچ حملے کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کا ازخود نوٹس لے لیا ، وفاقی ، صوبائی حکومت سے رپورت طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ میں چرچ حملے کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکوتم سے رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس نے اقلیتی کمیٹی برائے عملدرآمد کے چیئرمین سیموئیل پیارا کی درخواست پر ازخود نوٹس لیا ، عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سیموئیل پیارا نے درخواست میں موقف اپنایا کہ معاوضے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے متاثرین پریشانی سے دوچار ہیں ۔