پشاور: باڈی بلڈنگ مقابلوں کے دوران گولیاں چلنے سے پانچ افراد زخمی

05:57 PM, 21 Apr, 2018

پشاور:پشاور میں باڈی بلڈنگ مقابلوں کے دوران گولیاں چلنے سے دھکم پیل اور بھگدڑسے 5افراد زخمی ہوگئے ، قیوم سٹیڈیم میں ہونے  والے مقابلے ہلڑبازی کی نذر ہوئے۔

پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں پشاو ر اور خیبر پختونخوا مسٹرجونیئرکے مقابلے ، ایونٹ کے دوران مسٹرجونیئرپاکستان مومن خان کےخلاف فیصلہ  آنے پر ان کے حامی سٹیج پر چڑھ دوڑے، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی  ،مشتعل شائقین نے سٹیج پر ججز کو بھی تشدد کا نشانہ بنا یا۔

ہنگامہ آرائی کے باعث سٹیج ایک گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا ہے ،  ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش، ہوائی فائرنگ،دھکم پیل اور بھگدڑ سے 5افراد زخمی ہوگئے ۔

ہلڑ بازی کے باعث مقابلوں کا فیصلہ نہ ہو سکا ،پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں