سنیل گروور سلمان خان کیساتھ "بھارت "میں کام کریں گے

03:51 PM, 21 Apr, 2018

 ’کامیڈی نائٹ ود کپل‘ میں گتھی اور ڈاکٹر مشہور گولاٹی کے کرداروں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار  سنیل گروور کو بالی ووڈ کے سلطان کی فلم ’بھارت‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جہاں وہ سلمان خان کے قریبی دوست کا کردار ادا کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:بگ باس کی فاتح شلپا شندے سنیل گروور کے ساتھ کامیڈی شو کریں گی
  
کپل شرما کی سابقہ گرل فرینڈ اور سنیل گروور کی کریٹو ڈائریکٹر پریتی سوموز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اداکار کو مبارکباد دی اور کہا کہ انتہائی محنت اور صبر کے ساتھ مثبت سوچ تمہیں اپنی منزل اور مقصد کے قریب لارہی ہے جو تم حاصل کرنا چاہتے ہو۔ سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے پر پریتی نے سنیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ داصل تم اب ایک خوش قسمت انسان ہو۔

یہ بھی پڑھیں:بہتر کامیڈی کرنے کیلئے آج تک سیکھ رہا ہوں، سنیل گروور
  

خیال رہے کہ کپل شرما سے ناراضگی اور ’دی کپل شرما شو‘ کے بند ہوجانے کے بعد جہاں کپل کو دوسرے شو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا وہی سنیل گروور کے شو ’دھن دھنا دھن‘ کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔سنیل گروور کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہدایت کار وشال بھردواج نے اپنی کامیڈی فلم ’چُھریاں‘ میں مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جو ان کی دوسری سولو فلم ثابت ہوگی، اگرچہ وہ ’گجنی‘ ، ’ہیروپنتی، ’ضلع غازی آباد‘، گبر از بیک اور باغی جیسیکامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن ان میں وہ مختصر کردار میں ہی دکھائی دیے جب کہ ان کی پہلی فلم ’کافی ود ڈی‘ ناکامی سے دوچار ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ سلمان خان کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ کی فلم ہوگی جو 2018 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں