ایڈ اسمتھ کوباضابطہ طور پر انگلش کرکٹ سلیکٹر بنانے کا اعلان

ایڈ اسمتھ کوباضابطہ طور پر انگلش کرکٹ سلیکٹر بنانے کا اعلان
کیپشن: انگلینڈ کی جانب سے 3 ٹیسٹ کھیلنے والے کرکٹر ایڈ اسمتھ فوٹو بشکریہ سکائی اسپوٹس

لندن: سابق ٹیسٹ بیٹسمین ایڈاسمتھ کو باضابطہ طور پر انگلش سلیکٹر بنانے کا علان کر دیا گیا۔وہ کوچ ٹریوربیلس ،ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ اور ون ڈے کپتان آئن مورگن کے ہمراہ مل کر کام کریں گے ۔ انھیں یہ جگہ جیمز وی ٹیکر کے جانے کے بعد ملی ۔ اسمتھ سلیکٹر بننے سے قبل براڈ کاسٹر اور بطور رائٹر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اور بنگلہ دیش سے سیریز میں سری لنکا کو 940ملین روپے کا فائدہ
  
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلیکشن اور ٹیلنٹ کی تلاش ہمیشہ سے میری دلچسپی کے محور رہے ہیں مجھے اب انگلش بورڈ کیساتھکام کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔میں کوچ بیلس روٹ اور مورگن کے ہمراہ ملکر تمام فارمیٹس میں  ٹیم کی پرفارمنس میں تسلسل کو یقینی بنائے رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ۔دوسری جانب سی سی بی ڈاریکٹر اینڈریواسٹروس نے کئی وجوہات کے سبب ایڈ اسمتھ کو انگلش سلیکٹر کیلئے موزوں انتخاب قرار دیا ہے .

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی تحلیل کرنے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد
 
 آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا چناؤ ان کا بطور نیشنل سلیکٹر پہلا امتحان ہو گا۔خیال رہے کہ 40سالہ سابق انگلش کرکٹر اور ٹیسٹ میچ کے اسپیشل کمنٹیٹر کو 2003 میں تین ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز ملا تھا اور انہوں نے 2008 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں