لاہور:زلزلے کے جھٹکوں نے صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کی زمین ہلا کررکھ دی اور لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتری مقامات سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں:'دشمن قوتیں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنیکی کوشش کر رہی ہیں'
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ہفتہ کے روز دن ساڑھے گیارہ بجے کے بعد درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
خوش قسمتی سے زلزلے کی شدت کم تھی جس کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکزلاہور سے شمال مشرق کی جانب تھا جس کی گہرائی 30 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں