اداکارہ میرا کے جنسی ہراسانی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات،کتاب لکھنے کا فیصلہ

10:53 AM, 21 Apr, 2018

لاہور:گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ مچا ہوا ہے اور اسی سلسلے میں دیگر اداکاراﺅں اور شوبز شخصیات نے بھی ہراسانی کے معاملے پر بولتے ہوئے کئی انکشافات کئے ہیں جبکہ اداکارہ میرا نے بھی میدان میں انٹری دیتے ہوئے فلم انڈسٹری میں جنسی استحصال پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے جنسی ہراسگی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمول کی بات ہے جبکہ بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں اداکاراﺅں کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع کے الزام پر علی ظفر کا ردِ عمل سامنے آ گیا

فلم انڈسٹری میں میرے ساتھ بھی بہت کچھ ہوا اور میں سب کے پول کھولوں گے۔میرا نے جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہر لڑکی کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہاں خواتین کے ساتھ وہ کچھ ہوتا جو ناقابل بیان ہے اور یہی وجہ ہے کہ اچھی فیملی سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں اس شعبے میں آنا پسند نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں ، والدہ علی ظفر

فلمی اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنی کتاب میں سب کے پول کھولوں گی اور جو راز میرے سینے میں دفن ہیں سب اپنی کتاب کے ذریعے سامنے لاکر لوگوں کے چہرے بے نقاب کروں گی جو بہت شریف بنتے ہیں۔میرا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میرا منہ کھلے گا پھر سب کے منہ بند ہوجائیں گے اور لوگوں کے سامنے تمام حقائق آئیں گے۔میرا نے کہا کہ شوبز کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں میں بھی یہ سلسلہ بہت پرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

مگراب سوشل میڈیا کی بدولت خواتین کوآواز بلند کرنے کا ایک بہترین سہارا میسر آچکا ہے اوراب اس سے خواتین کو بہت فائدہ پہنچے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے گلوکار ہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ان کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے موضوع پر ایک مرتبہ پھر گرما گرم بحث کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اداکار علی ظفر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں