راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ان شاء اللہ دشمن قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
We are through with challenges of ‘clear’ phase after kinetic operations, ‘hold & build’ in progress. Its our home,by working together we shall gradually bring back complete normalcy. Its time to be aware of inimical forces trying to create uncertainty but shall never succeed,IA.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 20, 2018
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے اور مل کر رفتہ رفتہ مکمل امن لائیں گے جبکہ علاقے کو صاف کرنے کے چیلنجز کے ساتھ ہولڈ اینڈ بلڈ کا مرحلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: 'خیبر پختونخوا میں 20 امیدواروں کو نکالنے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑے گا'
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کی مقامی سول و فوجی نمائندوں سے کل ملاقات ہو گی جس میں فاٹا سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں حقیقی مسائل اور ان کے حل پر غور ہو گا اور قبائلیوں کی اقتصادی بحالی اولین ترجیح ہے۔ فاٹا کوقومی دھارے میں لانا قبائل کو بااختیار بنانے اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں