ممبئی:بھارت کے چاکلیٹی ہیرو کے نام سے معروف اداکار شاہد کپور اور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت ایک مرتبہ پھر امید سے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہد کپور نے اس خوشخبری کا اعلان خود ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کے معروف ترین ڈی جے ’اویچی ‘ اچانک انتقال کر گئے
اداکار نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اپنی پہلی بیٹی میشا کی تصویر شیئر کی جس میں وہ جس میں وہ ایک ایسی جگہ لیٹ کر مسکرا رہی ہیں جہاں بہت سے غباروں کی تصویر بنی ہوئی ہے جبکہ تصویر کے اوپر جوکیپش دیا گیا اس میں لکھا گیا کہ میشا ’بڑی بہن‘۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کر لیا
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی شادی 2015 ءمیں میرا راجپوت سے ہوئی تھی جبکہ ان دونوں کی پہلی بیٹی میشا کا نام بھی میرا راجپوت کے نام کے پہلے حصے 'می' اور شاہد کپور کے نام کے پہلے حصے 'شا' کا امتزاج ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں