دنیا کے معروف ترین ڈی جے ’اویچی ‘ اچانک انتقال کر گئے

08:30 AM, 21 Apr, 2018

لاہور :سویڈن کے انتہائی معروف ڈی جے اور پروڈیوسر ’اویچی( ‘Avicii  ) اٹھائیس برس  کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جے اویچی سویڈن میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اتنہائی کم عمری میں شہرت کی بلند ترین چوٹیوں کو چھو لیا انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ واحد ڈی جے ہیں جو کہ پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں تاہم اچانک عرب ملک عمان میں ان کی موت نے سب کو صدمے میں مبتلا کر دیاہے ۔

اویچی کے ترجمان کا کہناہے کہ ان کی فیملی اس وقت شدید صدمے میں ہے اس لیے موقع کو سمجھتے ہوئے اس مشکل وقت میں ان کی پرائویسی کا خیال رکھا جائے ۔ترجما ن کی جانب سے موت کی تصدیق کر دی گئی تاہم وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے ۔


اویچی ایم ٹی وی میوزک ایوارڈ ، بلبورڈ میوزک ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں جبکہ وہ گرامی میں بھی دو بار نامزد ہو چکے ہیں ۔ان کی موت کی خبر اس وقت آئی ہے جب انہیں ایک مرتبہ پھر اپنی ڈانس ایلبم ’اویچی 1‘ کی وجہ سے بلبورڈ میوز ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں