سونو نگم جھوٹ بولتے ہیں ، بالی ووڈ اداکارہ نے پول کھول دیا

سونو نگم جھوٹ بولتے ہیں ، بالی ووڈ اداکارہ نے پول کھول دیا

11:01 PM, 21 Apr, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا داس ورسووا میں سونو نگم کی پڑوسی ہیں، اداکارہ نے فلم گریٹ گرینڈ مستی اور دل تو بچہ ہے جی میں کام کر چکی ہیں شردھا نے اب سونو کے اذان والے بیان پر سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اذان کی آواز نہیں سنی، تاہم شردھا داس نے بعد میں جلد ہی اپنے فیس بک میسیج کو ڈلیٹ کردیا۔

 

شردھا نے فیس بک پر لکھا کہ میں سونو نگم کے گھر کے قریب ہی رہتی ہوں، لیکن عجیب بات ہے کہ میں نے اپنے گھر میں کبھی بھی صبح کی اذان نہیں سنی۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہیں اذان کی وجہ سے کسی بھی طرح کے شور کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔شردھا نے لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ سونو نگم نے اپنا سر منڈھوا لیا ہے ، جی ہاں، اس دوران پہلی بار ہمارے گھر کے باہر بہت زیادہ بھیڑ اور ٹریفک نظر آئی۔ حالانکہ بعد میں شردھا نے کسی بھی تنازع سے بچنے کے لئے اس پوسٹ کو ہٹا دیا۔ 

مزیدخبریں