اداکارہ پونم پانڈے کی گوگل ایپ پر پابندی عائد

اداکارہ پونم پانڈے کی گوگل ایپ پر پابندی عائد

اداکارہ پونم پانڈے کی گوگل ایپ پر پابندی عائد

ممبئی : انٹرنیٹ پر اپنی بے باکی کی وجہ سے شہرت پانیوالی بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کی ایپ پرریلیز کے کچھ ہی دیر بعد گوگل نے پابندی لگادی ۔ پونم پانڈے نے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت گئی تو وہ نیم برہنہ ویڈیو جاری کرے گی جس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی، پونم پانڈے نے 17اپریل کو اپنی موبائل ایپ لانچ کی تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد گوگل نے ایپ پرپابندی لگادی ۔
 پونم پانڈے نے واضح کیا تھاکہ ’ یہ سب میرے متعلق ہے، اگرآپ سوچتے ہیں کہ میں بے باک ہوں تو میری ایپ بھی بے باک ہونے جارہی ہے ، مجھے ہروہ چیز پوسٹ کرنے کی آزادی ہے جو میں چاہوں‘۔ان کاکہناتھاکہ عمر کی قید کے بغیر ہرکوئی میری ویب سائٹ سے ایپ ڈاﺅن لوڈ کرسکتاہے ‘۔فلم ’نشہ‘ کی اداکارہ کا اصرار ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئرہونیوالی تصاویر اور ویڈیوز کا مقصد صرف تفریح ہے ،

پونم پانڈے ہمیشہ تنازعات میں رہتی ہیں اور بھارتی ٹیم کیلئے نیم برہنہ ویڈیو جاری کرنے سے متعلق پونم پانڈے کاکہناتھاکہ میں چند دوستوں کے ساتھ بیٹھی تھی تو یہ خیال میرے ذہن میں آیا تو ساتھ ہی سوشل میڈیا پر میسج چھوڑ دیا۔صرف یہی نہیں اداکارہ کاکہناتھاکہ ’میں اب بھی سوچتی ہوں کہ یہ چیز میرے لیے بہت اچھی تھی کیونکہ اس سے میں اچانک شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی۔