توہین مذہب کے مبینہ واقعہ کے بعد چترال میں حالات کشیدہ

09:25 PM, 21 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

چترال: چترال میں ایک شخص پر   توہینِ مذہب کے الزام کے بعد  پولیس اس کو تھانے لے گئی مگر علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ 

اطلاعات کے مطابق، اس شخص نے مبینہ طور پر مسجد میں گستاخانہ گفتگو کی تھی جس کے بعد وہ پولیس کی گرفت میں آ گیا ۔ مگر لوگ اس کا پیچھے تھانے پہنچ گئی اور تھانے کو نقصان پہنچایا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ مبینہ گستاخ کو ان کے حوالے کیا جائے۔ 

پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس  کا استعمال کیا ۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس اور انتظامیہ کے درمیان صورتحال کو کنٹرول میں کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

اس شخص کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کا میڈیکل ٹیسٹ بھی ہو گا تا کہ اس کی ذہنی صحت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

مزیدخبریں