ممبئی: پاکستان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسین منٹو کی زندگی پر ہدایت کارہ نندتا داس فلم بنارہی ہیں جس میں نواز الدین صدیقی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم میں اداکارہ راسیکا دگل کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔
اداکارہ راسیکا داس فلم میں سعادت حسین منٹو کی بیگم صوفیہ کے کردار میں نظر آئیں گی جس کے لیے وہ کئی دنوں سے تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن اداکارہ ان کی بیگم سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے پاکستان میں موجود سعادت حسین منٹو کی بیٹیوں سے ملنے لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ان کی والدہ کی زندگی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔