لاہور: بوم بوم شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کویلی کی جانب سے شرٹ کا تحفہ بجھوانے پر کپتان اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ لالہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا وہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے جلد ملیں گے۔
واضح رہے بھارتی کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بوم بوم کو شرٹ کا تحفہ بھیجوایا تھا جس پر پوری بھارتی ٹیم کے آٹو گرافس تھے۔ ویرات کوہلی نے شرٹ پر اپنے پیغام میں شاہد آفرید کو لکھا تھا گڈ لک شاہد بھائی آپ کے خلاف کھیل کر مزہ آیا۔
شاہد آٖفریدی ماضی میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملا ہے۔ بوم بوم نے ون ڈے کرکٹ کی تیسری تیز ترین سنچری جس بلے سے بنائی تھی وہ بھی انہیں سچن ٹنڈولکر سے تحفے میں ملا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں