سڈنی: آسٹریلیا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مکڑی کے زہر سے فالج کا علاج ممکن ہے۔
یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فالج سے دماغ میں خون اور آکسیجن کم ہونے سے دماغی خلیات تیزی سے تباہ ہونے لگتے ہیں اور اس سے مریض کی موت اور عمر بھر کی معذوری کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں مکڑی کا زہر اس کیفیت کو روکنے میں مددگار اور دماغ کو مزید متاثر ہونے سے روک سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف امریکا میں ہی ہر سال 8 لاکھ افراد کو فالج لاحق ہوتا ہے، جن میں سے 6 لاکھ افراد پہلی مرتبہ اس کے شکار ہوتے ہیں۔ان میں سے 65 سال سے زائد کے افراد کی نصف تعداد معذور ہوجاتی ہے۔
اس کے علاوہ شدید جسمانی کمزوری محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ دماغی خلیات کا متاثر ہوناشروع ہو جاتے ہیں۔