اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تحریک انصاف چیئرمین نیب کیخلاف آرٹیکل 209 کے تحت برطرفی کیلئے ریفرنس دائر کرے گی کیونکہ نیب کا چیئرمین حکومت سے ملا ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیئرمین نیب تفتیش کے قابل نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطالعہ نہیں کیا اور مٹھائیاں بانٹیں جبکہ جسٹس آصف کھوسہ نے کہا وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے انہوں نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔
فواد چودھری نے کہا پاناما کیس کا فیصلہ ’’ہرفارچیون کے پیچھے جرم چھپا ہوتا ہے‘‘سے شروع ہوا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے ججز نے فیصلے میں ن لیگ کے ترجمانوں کا بھی ذکر کیا ہے۔ فیصلے میں نواز شریف کے بچوں کے موقف میں تضاد کا ذکر بھی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں