امریکی ریاست ارکنساس میں 12 سال بعد موت کی سزا پر عمل

06:05 PM, 21 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکا کی ریاست ارکنساس میں ایک قیدی کو جان لیوا انجیکشن دیتے ہوئے اس کی موت کی سزا پر عمل کر دیا گیا۔

51 سالہ کے قیدی لیڈل لی نے 1993 میں اپنی ہمسایہ خاتون کو ٹائر تبدیل کرنے والی ایک سلاخ کے تین درجن وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ ریاستی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کی جانب سے موت کی سزا پر جاری کیا گیا حکم امتناعی خارج کر دیا تھا۔

ارکنساس کی ریاست30 اپریل سے قبل موت کی سزا کے منتظر مزید8مجرموں کی سزا پر عمل کرنے والی ہے۔ اس عجلت کی وجہ یہ ہے کہ اس کے بعد ریاستی حکام کو مہلک انجیکشن تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سے سپلائی معطل ہو جائے گی۔

مزیدخبریں