جھنگ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منڈی شاہ جیونہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاناما لیکس کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ دو پاکستان اور دو قانون ہیں کیونکہ یہاں پر ایک قانون لاگو نہیں ہوتا۔ ایک قانوں شریفوں کیلئے ہے اور ایک غریب عوام کیلئے ہے۔عوام بتائیں کیا وہ دو قوانیں کو مانتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسا پاکستان چاہتی ہے جس میں ایک جیسا قانون ہونا چاہیئے۔
ان کا مزید کہنا کسی عدالت نے نواز شریف کو آج مجرم نہیں ٹھہرایا وہ جو کرتے رہیں لیکن شہید بی بی کی حکومت کو ایک ہی آرٹیکل کے تحت ختم کر دیا جاتا ہے۔ میاں صاحب آپ مکمل طور پر پاناما کیس میں بری نہیں ہوئے کیونکہ عوام کی عدالت نے بھی آپ کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا اگر پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو تھوڑی سی شرم ہوتی تو استعفیٰ دے دیتے کیونکہ دو ججز نے ان کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں