آج ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلمیں

04:56 PM, 21 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور ڈرامائی فلم ”سینڈ کیسل“ جمعہ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فرنینڈو کوئمبرا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی 2003ءمیں عراق جنگ میں پیش آنے والے حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور یہ ایک ایسے فوجی اہلکار کے گرد گھومتی ہے جسے پلاٹون کے ہمراہ ایک خطرناک قصبے میں پانی کے تباہ حال سسٹم کی بحالی کےلئے بھیجا جاتا ہے۔ کاسٹ میں نکولس ہالٹ، ہینری کیول، لوگن مارشل، ٹومی فلینیگن، گلین پاور اور نیل براون جونیئر شامل ہیں۔

 اداکارہ انوشکا شرما نے سوناکشی سنہا کی فلم”نور“ کو زبردست فلم قرار دے دیا۔ انوشکا حال ہی میں ہونیوالی فلم ”نور“ کی خصوصی سکریننگ کی تقریب میں شرکت کی اور فلم کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک زبردست فلم ہے جومداحوں کو ضرور سینما گھروں میں جا کر دیکھنی چاہیئے۔فلم آج نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی اہم کا سٹ میں اداکارہ سوناکشی سنہا،شیبانی داندیکر اور پورب کوہلی شامل ہیں،فلم کی ہدایات سہل سپی نے دی ہےں۔

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی نئی فلم ”قلاقندی“ 21اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار سیف علی خان،اداکار اکشے ابروئے،اداکار کنال رائے کپور اور عمائرہ دستور شامل ہیں۔ فلم کے کہانی کار اور ہدایتکار اکشت ورما ہیں جبکہ پروڈیوسر روہت ختر اور عاشی دعا ہیں۔

مزیدخبریں