واہ کینٹ :چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے،ابھی فیصلہ عدالت میں ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول ہونا چاہیے ، کیس ابھی بھی عدالت میں ہے، مزید تفتیش کیلیے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ججوں نے اختلاف رائے کا اظہار ضرورکیا لیکن اپنی خواہشات اور سیاسی مقاصد کیلیے لوگ عجیب عجیب منطق پیش کر رہے ہیں, فیصلے پر تبصرے کےلیے مزید عدالتیں نہیں لگانی چاہییں.انہوں نے کہا آئین وقانون پررحم کھائیں،معاملےکاحل سپریم کورٹ پرچھوڑ دیں۔یہ قیامت کی نشانی ہے کہ زرداری لوگوں کو صادق اور امین پر لیکچر دیں۔لیکن آصف زرداری سے اتفاق کرتا ہوں کہ مٹھائیاں تقسیم کیوں کی گئیں، فیصلہ آنے کے بعد مٹھائیاں تقسیم کی جاتی تو بہتر تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاناما کیس پر متفقہ فیصلہ ہے،دو تین کا تاثر درست نہیں ہے۔