ماضی کی ایسی کامیاب فلمیں جنہیں چھوڑ کر سلو بھائی پچھتائے

04:18 PM, 21 Apr, 2017

لاہور:کسی بھی فلم کی کامیابی میں ہی در اصل اس فلم میں کام کرنے والے اداکار کی کامیابی چھپی ہوتی ہے اور اداکار اپنی اداکاری کی وجہ سے اور سب سے بڑھ کر فلم میں موجود کردار کی وجہ سے ہی پہچانے جاتے ہیں۔سلمان خان کو بالی ووڈ کا دبنگ اداکار کہا جاتا ہے سلو بھائی نے شروع میں بہت ہٹ فلموں میں کام کیا تاہم کروڑوں دلوں کی دھڑکن اکیاون سالہ اداکار سے آگے چل کر یہ غلطی ضرور سرزد ہوئی کہ اس نے ایسی بعض فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا جنھوں نے ریلیز ہونے کے بعدبے پناہ کامیابی پائی اور دھوم مچا دی۔ایسی ہی فلموں کا ذکر درج ذیل ہے۔
بازی گر(1993)


عباس مستان نے اپنی اس بلاک بسٹر فلم میں سب سے پہلے سلمان خان کو ہیرو بننے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے اداکاری کرنے سے معذرت کر لی۔بازی گر میں کام کی آفر پھر شاہ رخ خان کو دی گئی

جوش(2000)


اس فلم جوش میں ”میکس“ کا کردار تقریباً ہر اداکار کرنا چاہتا تھا۔تاہم سلمان خان نے مصروف شیڈول کے باعث فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ ایک بار پھر یہ فلم شاہ رخ کے حصے میں آگئی۔
کل ہو نہ ہو(2003)


اس فلم نے بھارت کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی بڑی کامیابی پائی۔ اس فلم میں سلمان خان کو شاہ رخ کے مد مقابل ایک مختصر کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی مگر سلمان نے انکار کردیا۔ بعد میں یہ کردار سیف علی خان کے حصے میں آیا۔اس کو خوبصورتی سے ادا کرکے سیف نے خوب تعریف سمیٹی۔
چک دے انڈیا(2007)


اس فلم کو شاہ رخ خان کے کیرئیر کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔کم لوگ جانتے ہیں، فلم میں کوچ کے کردار کے لیے پہلے سلمان خان کو پیشکش کی گئی۔ سلمان خان نے یہ کردار بھی اپنے مصروف شیڈول کے باعث ٹھکرا دیا۔بعد ازاں شاہ رخ نے کوچ کا کردار عمدگی سے ادا کیا اور خوب داد پائی۔
گجنی(2008 )


کہا جاتا ہے، عامر خان نے اس فلم کی کہانی پڑھنے کے بعد فلم بنانے والوں کو بتایا تھا کہ ہیرو کے لیے سلمان خان موزوں رہے گا۔چناں چہ سلمان سے رابطہ کیا گیا۔تاہم کچھ وجوہ کی وجہ سے سلمان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔لہٰذا اس فلم میں عامر کو کام کرنا پڑا۔ گجنی سال کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی جس نے شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی خوب داد وصول کی۔

مزیدخبریں