نیویارک: ہالی ووڈ فلمیں اپنے ایکشن اور تھرل کی وجہ سے ہر دلعزیز ہوتی ہیں اور کئی فلمیں تو ایسی ہیں جن کی سیریز چاہے جتنی لمبی ہو جائے لوگ ان کو دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔
گزشتہ ہفتے ریلیز ہوتے ہی فلم دی فیٹ آف دی فیوریس دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے،فلم رواں ویک اینڈ پر بھی امریکی باکس آفس پر چھائی رہے گی،آج ریلیز ہونے والی فلم ان فورگیٹ ایبل کے دوسرے نمبر پر آنے کی امید ہے.
اداکارہ کیتھرین ہیجل نے ایک سابق بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے سابق شوہر سے انتقام لینے کے لئے اسکی نئی بیوی کی زندگی اجیرن کر دیتی ہے۔
جانوروں پر بنی فلم بورن ان چائنا کے تیسرے نمبر پر آنے کی توقع ہے،،فلم آج دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔